وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈنمارک کی اپنے ہم منصب Mette Frederiksen سے آج بات چیت کی۔ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے بھارت-ڈنمارک گرین جامع ساجھے داری کیلئے اپنی مستحکم حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ 2020 میں گرین جامع ساجھے داری کے آغاز کے بعد سے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی یاددہانی کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے مختلف شعبوں میں گرین جامع ساجھے داری کو توسیع دینے پر زور دیا، جس نے گرین ٹرانزیشن کے ضمن میں بھارت میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کیلئے سازگار صورتحال پیدا کی ہے۔
سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے اور محترمہ Frederiksen نے باہمی مفاد کی علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران جناب مودی نے کہا کہ وہ تیسری بھارت-Nordic سربراہ کانفرنس اور اُس وقت وزیر اعظم Frederiksen کے ساتھ اپنی ملاقات کے تئیں پُرامید ہیں جو ناروے میں اس سال کے آخر میں منعقد ہوگی۔
Site Admin | April 15, 2025 9:38 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈنمارک کی اپنی ہم منصب Mette فریڈرک سن سے فون پر بات چیت کی