May 13, 2025 2:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے پنجاب کے آدم پور ایئر بیس کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں فضائیہ کے بہادروں اور فوجیوں کا حوصلہ بڑھایا اور اُن سے بات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح پنجاب میں آدم پور ایئربیس کا دورہ کیا اور فضائیہ کے بہادر جنگجوؤں اور فوجیوں سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران جناب مودی نے اُن کی بہادری کو سراہا اور اُن کے حوصلہ کو بڑھایا۔

انہوں نے جوانوں کے ساتھ مل کر بھارت ماتا کی جئے کہا اور اُن کا حوصلہ بڑھایا۔

 ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ فوجیوں کے ساتھ رہنا ایک نہایت منفرد تجربہ تھا جن کا حوصلہ، عزم اور انداز بے باک تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک مسلح افواج کی ہر کارروائی کیلئے شکر گزار ہے جو اُس نے ملک کیلئے کی ہے۔

اُن کا یہ دورہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں آپریشن سندور کی کامیابی کے تناظر میں ہوا تھا۔ بھارت نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں کئی دہشت گردانہ کیمپوں کو کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا اور اِس آپریشن میں 100 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کَل قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے  دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے بھارت کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کہ بھارت پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا سختی کے ساتھ اور معقول جواب دیا جائے گااور نئی دلی نیوکلیائی خطروں سے ڈرے گا نہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔