May 13, 2025 9:35 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں دہشت گرد چین کی سانس لے سکیں۔ انھوں نے پنجاب میں فضائیہ کے آدم پور Base پر فضائیہ کے جانبازوں اور اہلکاروں سے ملاقات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہ کہتے ہوئے اسلام آباد کو ایک سخت پیغام دیا کہ پاکستان میں اب ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں دہشت گرد چین کی سانس لے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردوں کو اُن کے ٹھکانوں میں ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جناب مودی نے پنجاب میں فضائیہ کے آدم پور اسٹیشن پر فضائیہ کے جانبازوں اور اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
آپریشن سندور کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 کیمپوں کو نیست ونابود کردیا اور 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو ختم کردیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان فوج، جس پر یہ دہشت گرد انحصار کر رہے تھے، بھارتی مسلح افواج نے اُسے شکست دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے آقائوں کو اب یہ احساس ہوگیا ہے کہ بے قصور افراد کا خون بہانے کا صرف ایک نتیجہ ہوگا، ان کی بربادی اور اُنھیں جڑ سے ختم کرنا۔
وزیر اعظم نے آپریشن سندور کے دوران ملک کا تحفظ کرنے میں مسلح افواج کی ہمت، دلیری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی۔ انھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ آپریشن سندور بھارت کی پالیسی، ارادے اور فیصلہ کرنے کی سہ رُخی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے ملک کے حوصلے کو بلند کیا ہے، اتحاد کے تانے بانے کو مسحکم کیا ہے اور بھارت کی سرحدوں کا تحفظ کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ مسلح افواج نے ملک کے افتخار کو ایک نئی بلندی عطا کی ہے جو بے مثال، سوچ سے پرے اور غیرمعمولی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشت گردانہ کیمپوں کو نشانہ بنایا اور محض 20 سے 25 منٹ میں سرحد پار کے ٹھکانوں کو نیست ونابود کردیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک پیشہ ورانہ فوج ہی یہ کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔