پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے۔ سرمائی اجلاس کے آغاز کے قبل، آج صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپنے حلقوں کے مسائل کو اُٹھانے کیلئے اراکین پارلیمنٹ کی نئی نسل کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو نوجوان قانون سازوں کے تجربوں کا فائدہ ملنا چاہیے۔ ساتھ ہی ملک کو اِن نوجوانوں کی نئی سوچ سے مستفید ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم نے سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ شکست کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سرمائی اجلاس کو لڑائی کا میدان نہ بنائیں اور نہ ہی اِسے جیت کی وجہ سے آئے تکبر کے مظاہرے میں تبدیل ہونے دیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ اجلاس محض ایک رسم نہیں ہے، بلکہ یہ بھارت کو ترقی کی جانب لے جانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
Site Admin | December 1, 2025 9:56 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس کے آغاز پر نوجوان ارکان پارلیمنٹ کو نئے نظریات پیش کرنے کیلئے زیادہ مواقع دیئے جانے پر زور دیا ہے