September 10, 2025 10:12 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون پر اٹلی کی اپنی ہم منصب جیورجیا مِلونی کے ساتھ یوکرین جنگ اور بھارت- یوروپی یونین تجارتی معاہدے پر بات چیت کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی اور اٹلی کی اُن کی ہم منصب جیورجیا مِلونی نے آج بھارت-اٹلی کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ٹیلیفون پر بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جنگ کو جلد ختم کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کو بھی دوہرایا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر کہا کہ وہ باہمی طور پر سود مند بھارت-یوروپی یونین تجارتی معاہدہ طے پانے اور بھارت-مغربی ایشیا-یوروپ اقتصادی کوریڈور پہل کے ذریعے کنیکٹیوٹی کو فروغ دینے کی خاطر اٹلی کی سرگرم حمایت کیلئے تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔