ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2025 10:25 AM | PM Japan

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں جاپان کے اپنے ہم منصب Shigeru Ishiba کے ساتھ سربراہ سطح کی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-جاپان خصوصی، اہم اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے اُن کے ہم منصب Shigeru Ishiba نے 10 سال پر مبنی ایک جامع خاکے کا آغاز کیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان حکمتِ عملی اور اقتصادی اور تکنیکی تعاون میں گہرائی پیدا کرنا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کل ٹوکیو میں سربراہ بات چیت کے بعد یہ  اعلان کیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت-جاپان 15 ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے دوران   وزیر اعظم Ishiba اور انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیا اور بھارت-جاپان خصوصی اہم اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔

بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس میٹنگ میں جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اگلے 10 سال میں بھارت میں جاپان کی طرف سے 10 ٹریلین Yen کی سرمایہ کاری کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان انسانی وسیلے کے تبادلے اور تعاون سے متعلق ایکشن پلان کا بھی اعلان کیا، جس میں اگلے 5 سال میں بھارت اور جاپان کے درمیان مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی، ایک دوسرے کے ملک میں آمدورفت ہوگی۔ انہوں نے ایک آزاد، کھلے، پُر امن، خوشحال اور اصولوں پر مبنی بھارت-بحرالکاہل خطّے کے تئیں بھارت اور جاپان کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دونوں ملکوں نے دفاعی صنعت اور اختراع میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناب مودی نے بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO اور جاپان کی ایرو اسپیس Exploration ایجنسی JAXA کے درمیان چندریان 5 مشن کے لیے ایک معاہدے کا بھی  خیر مقدم کیا۔ یہ معاہدہ چاند کی قطبی دریافت LUPEX کے پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جاپان کے وزیر اعظم نے بھارت کے یکسر تبدیلی لانے والی عالمی اثرات کی ستائش کی اور جاپان کی معیشت میں بھارت کے مزید ہُنرمند لوگوں کو شامل کرنے کے لیے کہا۔

بعد میں، وزیر اعظم مودی کے جاپان کی دورے کے بارے میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اگلی دہائی سے متعلق ایک مشترکہ خاکہ بھی ایک دوسرے کے سپرد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے سلامتی سے متعلق تعاون پر ایک مشترکہ اعلامیے کو اختیار کرنے سے اتفاق کیا ہے، جس سے ایک آزاد، کھلے، پُر امن اور اقتصادی طور پر متحرک بھارت-بحرالکاہل خطّے کے ایک ایسے مشترکہ ویژن کی یقین دہانی ہوتی ہے، جو قانون کی بالا دستی پر مبنی ہو۔

وزیر اعظم مودی جاپان کے دو روزہ دورے پر کل ٹوکیو پہنچے تھے۔ اُن کے جاپان کے دورے کی خبریں دینے والے ہمارے نامہ نگار نے اُن کے دوسرے دن کی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔

بھارت-جاپان 15 ویں سالانہ سربراہ کانفرنس کے دوسرے دن وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو میں گورنروں کی قومی ایسوسی ایشنوں کے ارکان سے بات چیت کی۔ اس کے بعد جناب مودی اور اُن کے ہم منصب Shigeru Ishiba، شِنکاسین بُلٹ ٹرین سے Sendai کے لیے روانہ ہو گئے۔ یہاں دونوں رہنما ٹوکیو الیکٹرون فیکٹری کا دورہ کریں گے، جو سیمی کنڈکٹر تیار کرنے والی ایک بڑی فیکٹری ہے۔ جاپان چاہتا ہے کہ وہ درآمدات پر اپنے انحصار میں کمی لائے اور اپنی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین شروع کرے۔کل جو دوطرفہ بات چیت ہوئی اُس میں بھارت اور جاپان نے سیمی کنڈکٹرس اور دیگر اہم شعبوں میں سپلائی چین کو فروغ دینے کے یقینی اقتصادی اقدام کا آغاز کیا۔

فیکٹری کے دورے کے بعد وزیر اعظم مودی SCO سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔