March 21, 2025 10:10 AM | PM-BAVALIYALI DHAM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے وِکست بھارت بنانے کی سَمت پہلے قدم کے طور پر گاؤوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وِکست بھارت بنانے کی سَمت پہلے قدم کے طور پر گاؤوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے Bharwad سماج سے وابستہ Bavaliyali دھام کے پروگرام میں یہ بات کہی۔ جناب مودی نے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور ملک کی سب سے بڑی طاقت کے طور پر ”سب کا پریاس“ کے بارے میں لال قلعے سے دیے گئے اپنے بیان کو دوہرایا۔               S/B – PM Modi (Gujrati)

جناب مودی نے آگے بڑھنے کی خاطر جدیدیت کے ذریعے برادری کو بااختیار بنانے کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے برادری کے بچوں، خاص طور پر بیٹیوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور زیادہ مضبوط معاشرے کے لیے اپنا رول ادا کریں۔ جناب مودی نے خدمت کے لیے برادری کے عزم، فطرت کے لیے محبت اور گائیں کے تحفظ کے تئیں عہد کے تعلق سے Bharwad برادری کی لگن کو سراہا۔ جناب مودی نے مویشیوں میں کھُر اور منہ کی بیماری کی روک تھام کے لیے مویشیوں کو مُفت ٹیکہ لگانے کے سرکار کے پروگرام کو اُجاگر کیا اور برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے مویشیوں کو باقاعدگی سے ٹیکہ لگانے کو یقینی بنائیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔