ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:37 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ووکل فار لوکل کی پُرزور وکالت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت میں بنی مصنوعات پر اعتماد کریں اور خریدیں۔ انھوں نے قومی راجدھانی خطے میں قومی شاہراہ کے اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ووکل فار لوکل کی پُرزور وکالت کی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں بنی ہوئی مصنوعات پر بھروسہ کریں اور ان کی خریداری کریں۔ جناب مودی دلّی میں تقریباً 11 ہزار کروڑ روپئے کے قومی شاہراہ کے دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ دوارکا ایکسپریس وے اور اَربن ایکسٹینشن روڈ دوئم کے دلّی سیکشن کے افتتاح سے قومی راجدھانی خطے میں کنیکٹی ویٹی مزید بہتر ہوگی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دلّی NCR کی عوام کو اس سے بڑا فائدہ ہوگا اور آنے جانے میں اُن کا وقت بھی بچے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو خودکفیل بنانے اور اِسے مزید مستحکم کرنے میں عوام کو چکردھاری موہن سے لیکر چرکھا دھاری موہن تک سے ضرور ترغیب حاصل کرنی چاہئے۔
قومی شاہراہ کے اِن دونوں پروجیکٹوں کا مقصد کنیکٹی ویٹی کو مزید بہتر کرنا، سفر کے اوقات میں کمی کرنا اور دلّی اور آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کو آسان بنانا ہے۔