وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں ورچوئل طریقے سے 72ویں قومی Volleyball چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے، جو وارانسی سے رُکن پارلیمنٹ بھی ہیں، ملک بھر کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ملک کی تعمیر میں کھیل کود کے کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے Volleyball اور بھارت کی ترقی کے درمیان رشتے کو اجاگر کیا۔ انھوں نے مشترکہ عناصر کے طور پر کھیل کود اور ملک کی ترقی کے درمیان ٹیم ورک، توازن اور عزم پر زور دیا، جہاں ہر شخص اور ریاست، قومی ترقی میں اپنا اپنا تعاون دیتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں، اشتراک، اعتماد اور ٹیم ورک کو ترجیح دیتے ہیں، جس میں کامیابی کا انحصار اجتماعی کوششوں پر ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نے اِس بات کا ذکر کیا کہ حکومت نے کھیل کود کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور آج کھلاڑی بھارت کے کھیل کود کا محور بن گئے ہیں، جس میں صلاحیتوں کی پہچان، سائنسی طریقے سے تربیت، تغذیہ اور سلیکشن میں شفافیت پر توجہ دی جاتی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں کی دلچسپی کو ہر سطح پر ترجیح دی جائے۔
آٹھ روزہ ٹورنامنٹ اِس مہینے کی 11 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس میں مختلف ریاستوں اور اداروں کے ملک بھر کے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں پر مشتمل 58 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔