ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 23, 2025 9:53 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو، اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرنے میں ملک کی قیادت کی۔ آج کا دن پراکرم دِوَس کے طور پر منایا جاتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کو اُن کے 128ویں یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آج کا دن پراکرم دِوَس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لوک سبھا اسپیکراوم برلا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور دوسرے رہنماؤں نے بھی عقیدت کے پھول نذر کئے۔ اِس سال پراکرم دِوَس کی تقریبات پہلی بار بھارت کے ممتاز لیڈر نیتاجی کی جائے پیدائش، کٹک کے تاریخی بارابتی فورٹ میں آج سے منعقد کی گئی ہے جو تین دنوں تک چلے گی۔
نیتاجی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وکست بھارت کے حصول میں متحد رہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔
نئی دلّی کے سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں موجود اسکولی طلبا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے طلبا سے پوچھا کہ 2047 تک ملک کا کیا ہدف ہے۔ اس کے جواب میں ایک طالب علم نے پورے اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ وہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے PM Suryaghar یوجنا کو آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کا ایک اہم وسیلہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت گھر کے اوپر لگائے گئے سولر پینل شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے میں مدد اور بجلی بل ادا کرنے کی ضرورت کو ختم کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔