وزیر اعظم نریندر مودی نے نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر آج حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جناب کمار، مؤثر حکمرانی کے ایک ثابت شدہ ریکارڈ کے ساتھ ایک تجربے کار منتظم ہیں۔ جناب مودی نے اُنہیں نئی مدتِ کار میں کامیابی کی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ انہوں نے سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کو بھی نائب وزراء اعلیٰ کے طور پر عہدے سنبھالنے کیلئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اِن دونوں شخصیات کے زمینی سطح پر کیے ہوئے بہت سے کام میں اور عوامی خدمت کے تئیں اُن کے عزم کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے بہار حکومت میں نئے شامل تمام وزراء کیلئے نیک خواہشات پیش کیں اور اِسے ایک اہل اور پُرخلوص ٹیم قرار دیا، جو ریاست کو نئی بلندیوں کی جانب آگے بڑھانے کے تئیں عہد بند ہے۔