ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 9, 2025 9:37 AM | PM SUMMIT

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے وقف بل کو، سماجی انصاف کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل 2025 کی منظوری، سماجی انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیراعظم نے، اِس بل کی منظوری پر پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے، جس کی وجہ سے مسلمانوں سمیت سبھی برادریوں کے مفادات کی حفاظت ہوئی ہے، کہا کہ اب وقف کے اعتبار کو تحفظ حاصل ہوگا اور پسماندہ طبقے، خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔

وزیراعظم کَل رات نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام ایک پرائیویٹ میڈیا ہاؤس نے کیا تھا۔

وزیراعظم نے خاص طور پر کہا کہ سال 2025 کے شروع کے 100 دن میں حکومت نے نہ صرف کچھ فیصلے کیے ہیں بلکہ مستقبل کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے 100 دن کی حصولیابیوں سے پتہ چلا ہے کہ بھارت اب رکنے والا، بے نتیجہ اور اپنی ترقی سے ہٹنے والا نہیں ہے۔

وزیراعظم نے خاص طور پر کہا اِس مدت کے دوران بھارت، دنیا میں ایسا چوتھا ملک بن گیا ہے جس نے سیارچے کے حصوں کو خلا میں ہی جوڑنے اور الگ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ عالمی سطح پر درپیش بہت سے چیلنجوں کے باوجود بھارت تیز رفتاری سے آگے بڑھا ہے اور اُس نے محض ایک دہائی میں اپنی معیشت کو دوگنا کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کبھی جن لوگوں کا خیال تھا کہ  بھارت، سُست رفتاری سے ترقی کرے گا، آج وہ ”تیز رفتار اور بے باک بھارت“ کا نظارہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کانگریس پر، خوش کرنے والی سیاست اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اصل میں اِس طرح کی سیاست بھارت میں سماجی انصاف کے بنیادی تصور کے خلاف ہے۔ انھوں نے کچھ پارٹیوں پر نکتہ چینی کی کہ وہ اِسے ووٹ بینک کی سیاست کے آلہئ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔x

          آڈیو ویژول اور تفریح سے متعلق عالمی سربراہ کانفرنسWaves  اگلے مہینے ممبئی میں منقد کی جائے گی۔ کانفرنس کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اِس کا اہتمام آرٹ اور ثقافت کی حوصلہ افزائی کے لیے کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ Waves سربراہ کانفرنس سے بھارتی فنکاروں کو اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ اپنی تخلیقات میں اضافہ کر سکیں گے نیز وہ ان تخلیقات کو عالمی سطح تک لے جا کیں گے۔