ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 23, 2024 2:18 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے بھرتی کئے گئے71 ہزار سے زیادہ افراد کو تقرر نامے سونپے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں ملک کے نوجوانوں کو تقریباً دس لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ملک کے نوجوانوں کو تقریباً 10 لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔ جناب مودی نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتے کئے گئے افراد کو 71 ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ملک کی مختلف وزارتوں، محکموں اور اداروں میں ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے ایک مہم چلائی جارہی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ روزگار میلے نوجوانوں کو باختیار بنارہے ہیں اور اُن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت نے میک اِن انڈیا، آتم نر بھر بھارت ابھیان، اِسٹارٹ اَپ اِنڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا جیسی کئی اسکیموں کی شروعات کی ہے اور ہر اسکیم میں نوجوانوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

روزگار میلے کا انعقاد ملک کے 45 مقامات پر کیا گیا۔ بہار میں روزگار میلے کا انعقاد پٹنہ اور مظفرپور میں کیا گیا جس میں 821 امیدواروں کو تقرر نامے سونپے گئے۔مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کہا ہے کہ پٹنہ میں مختلف مقامات پر روزگار میلے کے انعقاد سے وزیر اعظم نریندر مودی کے NDA کے دورحکومت میں 10 لاکھ مرکزی حکومت کی نوکریاں فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

پنجاب میں جالندھر میں سرحدی حفاظتی فورس BSF کے فرنٹیئر ہیڈ کوارٹرس میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔

BSF کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر Atul Fulzale اور BSF کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل Satish Khandare نے مختلف پروگراموں میں نئے بھرتی کئے گئے تقریباً 500 افراد کو تقرر نامے سونپے۔

روزگار میلے کا آغاز اکتوبر 2022 میں کیا گیا تھا اور اب تک 50 شہروں میں قومی سطح پر اِس طرح کے 13 میلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔×