وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ دنیا، اکیسویں صدی کے بھارت کو دیکھنے کی منتظر ہے۔ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں NXT کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ بھارت کو جاننے کیلئے ملک آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے، جہاں ہر طرف مثبت خبریں لگاتار بن رہی ہیں، نہ کہ ہر دن نئے واقعات رونما ہونے کی صورت میں خبریں بنائی جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آیوش مصنوعات اور یوگا، لوکل سے گلوبل بن گئے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہائیوں سے بھارت کو دنیا کی جانب سے اُن کا Back آفس قرار دیا جاتا تھا، لیکن اب بھارت دنیا کا نیا کارخانہ بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اب صرف ورک فورس نہ رہ کر ورلڈ فورس بن رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اشیاء جو پہلے درآمد کی جاتی تھیں، اب مقامی طور پر تیار ہورہی ہیں اور ملک ان مصنوعات کا برآمداتی مرکز بن کر اُبھر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی بازاروں تک محدود رہے کسان، اب اپنی فصلوں کو عالمی منڈیوں میں پہنچتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کا سہرا، ’کم سے کم حکومت- زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے منتر کو دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت، لامتناہی اختراعات کی سرزمین بن رہا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ہماری اولین ترجیح ہیں اور نئی قومی تعلیمی نے ان طلباء کو درسی کتابوں سے آگے سوچنے کا موقع فراہم کیا ہے۔×