وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارت-چین سرحد پر امن و سکون برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور سرحدی معاملے کے ایک منصفانہ، معقول اور باہمی طور پر قابلِ قبول حل کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جناب مودی نے آج شام نئی دلّی میں چین کے وزیر خارجہ Wang Yi کا خیر مقدم کیا۔ جناب Yi نے وزیر اعظم کو چین کے صدر Xi Jinping کا پیغام اور SCO سربراہ کانفرنس کا دعوت نامہ سونپا، جو Tianjin میں ہوگی۔ جناب مودی نے SCO سربراہ کانفرنس کے دعوت نامے کے لیے چین کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اُسے قبول کیا۔ انہوں نے SCO سمٹ میں چین کی صدارت کے لیے حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ Tianjin میں چین کے صدر Xi Jinping سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
جناب مودی نے اِس بات کا ذکر کیا کہ بھارت اور چین کے درمیان مستحکم اور سودمند تعلقات سے خاص طور پر علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی میں تعاون ملے گا۔ اِس دوران ذرائع نے کہا کہ چین نے بھارت کی 3 اہم تحفظات کے ازالے کا وعدہ کیا ہے۔
اِس سے قبل دن میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چین کے وزیر خارجہ Wang Yi نے نئی دلّی میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندوں کے 24 ویں مذاکرات کیے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں جناب ڈوبھال نے کہا کہ گذشتہ 9 ماہ میں سرحد پر صورتحال بہتر ہوئی ہے اور پُر امن اور پُر سکون ہیں۔
اِس دوران چین کے وزیر خارجہ Wang Yi نے اِس بات پر زور دیا کہ گذشتہ کُچھ برس میں دونوں ملکوں نے جس صورتحال کا سامنا کیا وہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں نہیں تھی۔
Site Admin | August 19, 2025 10:22 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں چین کے وزیر خارجہ Wang Yi کے ساتھ میٹنگ کے دوران بھارت-چین سرحد پر امن و سکون برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا
