January 3, 2026 9:52 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں مہاتما بُدھ سے متعلق پوتر Piprahwa باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ مہاتما بُدھ کے مقدس باقیات صرف فن پارے نہیں ہیں بلکہ یہ ہماری قابل احترام وراثت کا حصہ ہیں

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے رائے پِتھوڑا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے وابستہ پوِتر Piprahwa باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ125 سال کے انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس آیا ہے اور اس کی میراث لوٹ آئی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج سے ملک کے عوام بھگوان بدھ کے اِن پوِتر باقیات کے درشن کرپائیں گے اور اُن کا آشیرواد حاصل کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کیلئے مہاتما بُدھ کے پوتر باقیات، محض فن پارے نہیں بلکہ ملک کی شاندار وراثت کا اہم اور اُس کی تہذیب کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما بُدھ کی تعلیمات اور دکھائی گئی راہ، پوری انسانیت کیلئے ہے۔ثقافت کے محکمے کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ بھگوان بدھ سے وابستہ Piprahwa باقیات ایک بار پھر واپس آنا ایک تاریخی لمحہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔