December 19, 2025 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں روایتی ادویات کے موضوع پر WHO گلوبل سمٹ سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوگا نے ساری دنیا کو صحت، توازن اور یکجہتی کا راستہ دکھا دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس بات کو اجاگر کیا کہ توازن کو پھر سے قائم کرنا صرف عالمی کاز ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی Urgency بھی ہے۔ نئی دلّی میں روایتی دوائوں کے موضوع پر WHO گلوبل سمٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یوگا نے پوری دنیا کو صحت، توازن اور یکجہتی کا راستہ دکھا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی کوششوں اور 175 سے زیادہ ملکوں کے تعاون سے 21 جون کی تاریخ کو اقوام متحدہ کی جانب سے یوگا کا بین الاقوامی دن قرار دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں سبھی نے دیکھا کہ یوگا دنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Tedros Adhanom Ghebreyesus کے ساتھ نئی دلّی میں WHO جنوب مشرقی ایشیا علاقائی دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس عمارت میں WHO انڈیا کنٹری آفس بھی ہوگا۔ یہ عالمی صحت تنظیم کے ساتھ بھارت کی شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نے یوگا میں تربیت کے موضوع پر WHO کی ٹیکنیکل رپورٹ اور ایک کتاب کا بھی اجرا کیا جس کا عنوان ہے: ’’From Roots to Blobal Reach: 11 Years of Transformation in Ayush‘‘۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔