وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں آج وزیر اعظم کے میوزیم اور لائبریری کی 47ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزرا راجناتھ سنگھ، نرملا سیتا رمن، اشونی ویشنو، گجیندر سنگھ شیخاوت اور دھرمیندر پردھان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ پردھان منتری سنگھرالیہ کا افتتاح 2022 میں وزیر اعظم مودی نے کیا تھا۔ اس میں تمام وزرائے اعظم کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ ہماری جمہوریت نے کس طرح سماج کے ہر طبقے اور سطح سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کو ایک موقع فراہم کیا کہ وہ ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں کَل بھارت کے دو عظیم روحانی اور اخلاقی لیڈروں شری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ہوئی تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ یہ تاریخی گفتگو مہاتما گاندھی کے شیواگری مَٹھ کے دورے کے دوران 12 مارچ 1925 کو ہوئی تھی۔ اس بات چیت میں دیگر موضوعات کے علاوہ وائی کوم ستیہ گرہ، مذہبی معاملات، عدم تشدد، چھوت چھات کا خاتمہ، نجات کا حصول اور پسماندہ طبقات کو اوپر اُٹھانے جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔
Site Admin | June 23, 2025 9:35 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں آج وزیر اعظم کے میوزیم اور لائبریری کی 47ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی