ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 23, 2025 9:47 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے میرا بوتھ سب سے مضبوط، پروگرام کے تحت BJP کارکنوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور بہار اِس سفر میں کندھے سے کندھا ملاکر آگے بڑھ رہا ہے

وزیر اعظم اور BJP کے سینئر لیڈر نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک تیز رفتار ترقی کر رہا ہے اور بہار اِس سفر میں کندھے سے کندھا ملاکر آگے بڑھ رہا ہے۔ میرا بوتھ سب سے مضبوط پروگرام کے تحت آج شام BJP-NDA کے کارکنوں سے ورچوئل طور پر بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ملک اور بہار میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں کیونکہ مرکز اور بہار دونوں ہی جگہ مستحکم حکومتیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب استحکام ہوتا ہے تو ترقی میں رفتار آجاتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بہار کے عوام کسی حالت میں جنگل راج واپس لانا نہیں چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2014 میں جب ڈبل انجن کی سرکار اقتدار میں آئی تو بہار میں ترقیاتی کاموں میں ایک نئی رفتار پیدا ہوگئی۔جناب مودی نے کہا کہ آنے والے برسوں میں NDA کا مقصد بہار کو ٹیکنالوجی کا ایک مرکز بنانا ہے۔