July 27, 2025 2:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے، اِس بات پر فخر کا اظہار کیا ہے کہ 21ویں صدی کے بھارت میں سائنس ایک نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ آکاشوانی پر ’مَن کی بات‘ پروگرام میں ملک کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شُبھانشو شُکلا کی خلاء سے واپسی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارتی خلاء باز زمین پر بحفاظت اترے تو پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ فخر سے سرشار ہوگئے۔

وزیرِ اعظم نے یونیسکو کی جانب سے 12 مراٹھا قلعوں کو عالمی ورثے کے مقام کے طور پر تسلیم کئے جانے پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ اِن میں مہاراشٹر کے 11 قلعے اور تمل ناڈو کا ایک قلعہ شامل ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ اِن میں سے ہر قلعے کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے۔ Salher قلعے میں مغلوں کو شکست ہوئی، جبکہ Shivneri قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا جنم ہوا۔

وزیرِ اعظم نے 18 سالہ مجاہدِ آزادی Khudiram Bose کی دِلیری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگست کا مہینہ انقلاب کا مہینہ ہے۔ جناب مودی نے پہلی اگست کو لوک مانیہ بال گنگادَھر تلک کی برسی ہونے اور مہاتما گاندھی کی زیرِ قیادت بھارت چھوڑو تحریک کا بھی تذکرہ کیا، جو 8 اگست کو شروع ہوئی تھی۔ جناب مودی نے سودیشی تحریک کا بھی ذکر کیا، جس کا آغاز 7 اگست 1905 کو ہوا تھا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اِس تحریک سے مقامی اشیاء، خاص طور پر ہینڈلوم کو نئی توانائی ملی۔

وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ بھارت میں ٹیکسٹائل صرف ایک اقتصادی شعبہ نہیں بلکہ ملک کی ثقافتی گوناگونیت کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سردست تین ہزار سے زیادہ ٹیکسٹائل اسٹارٹ اَپ ادارے کام کررہے ہیں اور اِن میں سے کئی عالمی پیمانے پر بھارت کی ہینڈلوم پہچان کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ 2047 میں ترقی یافتہ بھارت کا راستہ خودکفالت سے ہوکر گزرتا ہے اور ’ووکل فار لوکل‘ آتم نربھر بھارت کی بنیاد ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ تہوار اور روایات بھارتی کلچر کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال اور ماضی دونوں کو دستاویزی شکل دینا اِس کا ایک اہم پہلو ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی حقیقی طاقت قدیم مخطوطات میں محفوظ علم میں پنہا ہے، جس میں سائنس، طریقہئ علاج، موسیقی اور فلسفے کے بارے میں جانکاری موجود ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہر شہری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اِس غیرمعمولی ورثے کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اِس طرح کی کوششوں سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے، سرکار نے اِس سال کے بجٹ میں ایک تاریخی پہل ”گیان بھارتم مشن“ کا آغاز کیا ہے۔ مذکورہ مشن کے ذریعے قدیم مخطوطات کو ڈجیٹل شکل دی جائے گی اور ایک قومی ڈجیٹل Repository قائم کی جائے گی، جہاں دنیا بھر کے طلباء اور تحقیق کار بھارت کی شاندار علمی روایت کے ساتھ منسلک ہوسکیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ساوَن کی بارش کے تناظر میں ملک ایک بار پھر تہواروں کے رنگ میں رنگنے جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔