وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت منگولیا کی سرحدی سکیورٹی افواج کے لیے اعتماد سازی کے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ آج نئی دلّی میں منگولیا کے صدر Khurelsukh Ukhnaa کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے مشترکہ اقدار اور باہمی دلچسپی پر مبنی مضبوط شراکت داری کو اجاگر کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے منگولیا کے شہریوں کو مفت ای-ویزا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، منگولیا سے بھارت کے لیے نوجوان ثقافتی سفیروں کے سالانہ دورے کو بھی اِسپونسر کرے گا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک، بین الاقوامی فورم پر قریبی شراکت دار رہے ہیں اور انہوں نے ایک آزاد، کھلے، سب کی شمولیت والے اور ضوابط پر مبنی بھارت-بحر الکاہل کی حمایت کی ہے۔
اِس موقع پر منگولیا کے صدر نے Oil Refinery پروجیکٹ میں وزیر اعظم مودی کی ہر ممکن مدد کے لیے بھارت کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ اشراک کو مستحکم کرنے کے منگولیا کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور منگولیا کے صدر Khurelsukh Ukhnaa نے وفد سطح کی بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد، وراثتی مقامات کی بحالی، امیگریشن، معدنیات اور ڈیجیٹل حل کے شعبوں میں اشتراک کی خاطر مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔
اِس موقع پر دونوں رہنمائوں نے بھارت-منگولیا دو طرفہ تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر مشترکہ طور پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔