October 9, 2025 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں عالمی فن ٹیک Fest سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا بھارت، دنیا کی انتہائی تکنیکی شمولیاتی معاشروں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کا ڈیجیٹل ایکونظام، جدت طرازی اور شمولیت کیلئے عالمی معیارات قائم کر رہا ہے۔ جناب مودی آج شام ممبئی میں ’عالمی فن ٹیک فیسٹ 2025‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، ٹیکنالوجی کو عام آدمی کیلئے دستیاب کرانے کے باعث، انتہائی تکنیکی طور پر شمولیاتی معاشروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ہر مہینے UPI کے ذریعے 20 ارب لین دین ہو رہے ہیں جن کی مالیت 25 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔
اس موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmar بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب Starmar نے کہا کہ برطانیہ اور بھارت، فن ٹیک میں قدرتی شراکت دار اور عالم لیڈر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کی مجموعی گھریلو پیداوار کو فروغ دے گا۔ انھوں نے اِس سمجھوتے کو دونوں ملکوں کیلئے ایک بڑی فتح قرار دیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔