January 14, 2026 3:07 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی تعمیر میں کسانوں کے رول کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خود کفیل بھارت کو مستحکم بنا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسان، ملک کی تعمیر میں مضبوط ساجھیدار ہیں اور اُن کی کوششوں سے خود کفیل بھارت کی مہم مزید مستحکم ہورہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مرکزی سرکار نے کسانوں کو بااختیار بنانے کا تہیہ کررکھا ہے اور وہ اِس سلسلے میں اَنتھک کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پونگل کا تہوار فطرت، کنبوں اور معاشرے کے ساتھ توازن پیدا کرنے کی راہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونگل شاندار تمل ثقافت اور فطرت کے ساتھ رشتے کا جشن منانے کا موقع ہے۔ جناب مودی نے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

SB – 1400 – PM Modi Pongal

وزیر اعظم نے نئی دلّی میں ڈاکٹر مروگن کی رہائش گاہ پر منعقدہ پونگل تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مکر سنکرانتی، اترائن اور ماگھ بیہو کے موقع پر بھی لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ مکر سنکرانتی کا پوتر تہوار ہر ایک کی زندگی کو خوشی، تندرستی اور خیر و عافیت سے سرشار کردے گا۔

SB – 1400 – PM All Festival