ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 2:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں ہی تیار کردہ گجرات میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں اور ہائی بِرڈ بیٹری Electrodes کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے میک اِن انڈیا کے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت کے ”میک ان انڈیا“ کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہورہا ہے اور ”میک ان انڈیا“ اور ”Make For The World“ کے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں ایک اہم دن ہے۔ گجرات میں TDS Lithuim-Ion Battery پلانٹ میں Hybrid Battery Electrodes کی تیاری کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ موقع بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی کو ایک نئی جہت بھی فراہم کرتا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت کے پاس جمہوریت کی طاقت ہے اور آبادی اور بڑی تعداد میں ہنر یافتہ افراد موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس کی وجہ سے بھارت کے کسی بھی ساجھے دار کو فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ Maruti Suzuki جیسی کمپنیاں ”میک ان انڈیا“ کی برانڈ Ambassadors بن گئی ہیں۔
اِس سے پہلے آج وزیر اعظم نے گجرات کے Hansalpur سے بھارت میں تیار Battery Electric موٹر گاڑی E-Vitara کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ موٹر گاڑیاں یوروپ اور جاپان جیسی اہم منڈیوں سمیت 100 سے زیادہ ملکوں میں برآمد کی جائیں گی۔
ماحولیات کو نقصان نا پہنچانے والی توانائی میں خود کفالت کی جانب ایک بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نے Hansalpur میں واقع TDS Lithium-Ion Battery Plant میں Hybrid Battery Electrodes کی مقامی طور پر تیاری کے ساتھ بھارت کے Battery ایکو سسٹم کے اگلے مرحلے کا بھی آغاز کیا۔