وزیر اعظم نریندر مودی نے مستقبل کے مشنوں کے قیادت کی خاطر بھارت میں خلاء بازوں کے ایک بڑے گروپ کو تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ کَل نئی دلّی میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے ساتھ بات چیت کے دوران جناب مودی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے آئندہ 2 اہم مشن ہیں ”بھارت خلائی اسٹیشن“ اور ”گگن یان“۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ آئندہ مشنوں میں گروپ کیپٹن کا تجربہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ وزیر اعظم کا جواب دیتے ہوئے گروپ کیپٹن شکلا نے کہا کہ یہ حصولیابی ملک کی ایک اہم کامیابی ہے۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اپنے تاریخی مشن کے بعد ہفتے کے روز واپس وطن آئے ہیں۔
Site Admin | August 19, 2025 10:21 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے مستقبل کے مشنوں کے قیادت کی خاطر بھارت میں خلاء بازوں کے ایک بڑے گروپ کو تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے
