وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں چیف سکریٹری صاحبان کی پانچویں قومی کانفرنس کی صدارت کی۔ اُن کی زیرصدارت یہ کانفرنس کَل بھی جاری رہے گی۔ یہ تین روزہ کانفرنس جو جمعہ کے روز شروع ہوئی تھی، قومی ترقی کی ترجیحات پر منظم اور مسلسل بات چیت کے ذریعہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم بنانے کے مقصد سے منعقد کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز، سینئر افسران اور مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے نظریے پر مرکوز یہ کانفرنس، ایک ایسا فورم ہے، جہاں مرکز اور ریاستیں مل کر کام کرتی ہیں اور ملک کی افرادی قوت کو بروئے کار لانے اور سب کی شمولیت پر مبنی ترقی کی خاطر ایک جامع نقشِ راہ وضع کیا جاتا ہے۔
کانفرنس میں وکست بھارت کیلئے انسانی سرمایے کے موضوع پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں اور حکمت عملیوں کا احاطہ کیا جارہا ہے۔