وزیر اعظم نریندر مودی نے مردوں کے ہاکی ایشیاء کپ 2025 میں حصہ لینے والی سبھی ٹیموں، کھلاڑیوں، اہلکاروں اور ایشیاء میں اس کے مدّاحوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ ہاکی کو ہمیشہ سے بھارت اور ایشیاء میں لاکھوں دلوں میں ایک منفرد مقام حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے بہار، مردوں کے ہاکی ایشیاء کپ 2025 کی میزبانی کر رہا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں بہار کھیلوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر اُبھرا ہے اور اُس نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025، ایشیاء رَگبی انڈر ٹوئنٹی Sevens چیمپئن شپ 2025 اور خواتین کی ایشیائی چیمپئنس ٹرافی 2024 کی مزبانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بہار کے بڑھتے بنیادی ڈھانچے، زمینی سطح پر جوش و خروش اور مختلف کھیلوں میں ہُنر کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔×