وزیر اعظم نریندر مودی نے مراٹھا فوجی منظرنامے کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کی ستائش کی ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ہر بھارتی کو اِس اعزاز پر فخرہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراٹھا فوجی منظرنامہ 12 شاندار قلعوں پر مشتمل ہے جن میں سے گیارہ مہاراشٹر میں اور ایک تملناڈو میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مراٹھا سلطنت اچھی حکمرانی، فوجی طاقت، ثقافتی فخر اور سماجی بہبود سے منسلک ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عظیم حکمرانوں نے ملک کے شہریوں کو کسی بھی نا انصافی کے آگے نہ جھکنے کی ترغیب دی۔ جناب مودی نے شہریوں سے اِن قلعوں کو دیکھنے اور مراٹھا سلطنت کی شاندار تاریخ کے بارے میں جاننے کی اپیل بھی کی۔ x