September 17, 2025 9:55 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں ملک گیر سطح کے سوَستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ماؤں اور بہنوں کیلئے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے دھار میں، ملک گیر سوَستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان اور ”آٹھوِیں راشٹریہ پوشن ماہ“ مہم کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے ضلعے کے بھینسلا گاؤں میں ملک کے سب سے بڑے ”پی ایم مِتر پارک“ کا سنگِ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر عوام سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سوَستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان، ماؤں اور بہنوں کو وقف ہے اور یہ اُن کے روشن مستقبل کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ معلومات یا وسائل کی کمی کے سبب کوئی بھی خاتون بیماری کا شکار نہ ہو۔
دھار کے لوگوں کو آئندہ پی ایم مِتر پارک کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج وشو کرما جینتی پر بھارت کے سب سے بڑے مربوط ٹیکسٹائلز مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے سبھی پر زور دیا کہ آئندہ تہواروں کے دوران وہ جو بھی خریدیں وہ بھارت میں تیار کیا گیا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کاروباریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جو بھی بیچیں وہ اپنے ملک کا ہونا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔