July 31, 2025 10:01 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ اشتراک و تعاون کی قابل ذکر پیشرفت کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی فائدے کیلئے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ بات چیت کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر نے جناب مودی کو بھارت کی تاریخ میں وزیر اعظم کے طور پر دوسری طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے پر مبارکباد دی اور ملک کی خدمت میں اُن کی مسلسل کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔