وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ایک میٹنگ میں ماہی گیری کے شعبے کی پیشرفت اور آئندہ کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے اور سمندری اشیاء خوردنی برآمد کرنے پر، خاص طور پر زور دیا گیا۔ ماہی گیری کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ اور دوسرے اعلیٰ اہلکاروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حکومت اس شعبے ترجیح دیتی ہے۔ بنیادی ڈھانچے، ماہی گیروں کیلئے منڈی تک رسائی اور ان کیلئے قرضے کی دستیابی کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں برآمدات اور گہرے سمندر میں ماہی گیری میں اضافے کیلئے زبردست اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Site Admin | May 15, 2025 9:49 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کا جائزہ لیا۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے ماہی گیر افراد کو قرض اور منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کی ہے