وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت، مالدیپ کے ساتھ اُس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر قدم پر اُس کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر ڈاکٹر محمد Muizzu کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی ہمیشہ مستحکم اور واضح رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بحیرۂ ہند کے خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی ایک مشترکہ مقصد ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ دونوں ملک، کولمبو سکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سمندری سلامتی کو مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔
انھوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں نے اپنی اقتصادی شراکت داری کو تیز کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں اور باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے جلد ہی ایک باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu نے لائن آف کریڈٹ فراہم کرنے کیلئے بھارت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ LOC مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا جن میں دفاع، بندرگاہیں، صحت دیکھ بھال، تعلیم اور ہائوسنگ کے شعبے شامل ہیں۔