July 26, 2025 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی اور صلاحیت سازی اور ترقی میں مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے مالے میں مالدیپ کے یومِ آزادی کی تقریبات میں مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مالدیپ کی راجدھانی مالے میں مالدیپ کے 60ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معضو نے گرمجوشی کے ساتھ تقریبات میں جناب مودی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت، مالدیپ کے عوام کی امنگوں کی خاطر مدد کرنے اور ہمارے کرئہ ارض کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کے تئیں پُر عزم ہے۔ ایک سوشل میڈیا کی پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ مالدیپ کے60 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت، ایک اعزاز تھا۔ جناب مودی مالدیپ کے عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اِس یادگار موقع پر مالدیپ کی مالا مال ثقافتی وراثت اور عوام کے جوش و جذبے کی عکاسی کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور مالدیپ کی مضبوط شراکت داری ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور ثقافتی اور اقتصادی تبادلوں کی ایک طویل تاریخ پر مبنی ہے۔
بعد میں وزیر اعظم، مالدیپ کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن کیلئے روانہ ہوگئے۔ اِس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے نائب صدر حسین محمد لطیف کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت- مالدیپ دوستی کے اہم پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، آب و ہوا کی تبدیلی اور توانائی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اشتراک سے اُن کے عوام کو کافی فائدہ ہوا ہے اور دونوں ممالک آئندہ برسوں میں اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے منتظر ہیں۔
ایک علیحدہ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے مالدیپ کی پارلیمنٹ عوامی مجلس کے اسپیکر عبد الرحیم عبد اللہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید سے بھی ملاقات کی۔ اُن کے ساتھ بات چیت میں بھارت کی پڑوس مقدم پالیسی اور مہاساگر نظریے سے مطابقت رکھتے ہوئے مالدیپ کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر اہمیت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر اعظم مودی نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت، صلاحیت سازی اور ترقیاتی اشتراک کے ذریعے مالدیپ کی مدد کرنا جاری رکھے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔