وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ Lex Fridman کے ساتھ اُن کے آج نشر ہونے والے Podcast انٹرویو کو سنیں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ Lex Fridman Podcast کے میزبان، Fridman کے ساتھ اُن کی گفتگو بہت بارآور اور مثبت رہی۔ بات چیت میں، مودی کے بچپن، ہمالیہ میں اُن کے گزرے ہوئے سالوں اور عوامی زندگی میں اُن کے سفر سمیت بہت سے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Fridman نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ تین گھنٹے کی بات چیت یادگار رہی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پوڈکاسٹر نے کہا کہ یہ اُن کی زندگی کی سب سے بارآور اور انتہائی اثر انگیز بات چیت تھی۔ x