July 29, 2025 9:57 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریروں کی تعریف کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریروں کی تعریف کی ہے۔ سلسلے وار سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے اُن کی تقریروں کو شاندار اور بصیرت افروز قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر نے اپنی تقریر کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح دنیا نے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے بارے میں بھارت کے نقطہئ نظر کو واضح طور پر سنا۔ وزیر دفاع کی تقریر پر انہوں نے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کے دوران بھارت کے سیکیورٹی نظام کی کامیابی اور ہماری مسلح افواج کی جرأت پر ایک بصیرت انگیز نقطہ نظر پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔