وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے GST میں اگلی نسل کی اصلاحات کی ہیں۔ آج شام دلّی میں قومی ایوارڈ جیتنے والے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ GST دو اعشاریہ صفر، ملک کو تعاون اور ترقی فراہم کرنے کا ایک ڈبل ڈوز ہے اور اب GST بہت آسان ہوگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ متوسط طبقہ، نیاابھرتا ہوا متوسط طبقہ، غریب، نوجوان اور خواتین سبھی GST اصلاحات سے فیضیاب ہوں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بروقت تبدیلیوں کے بغیر بھارت آج کی عالمی صورتحال میں اپنا صحیح مقام حاصل نہیں کرسکتا۔ جناب مودی نے کہا کہ اساتذہ مضبوط ملک اور بااختیار معاشرے کی بنیاد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اساتذہ، شخصیتوں کی تشکیل کرتے ہیں اور یووا شکتی میں تجسس کی لو روشن کرتے ہیں۔