وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں آج فوج، فضائیہ اور بحریہ تینوں سروسز کے سربراہان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ بھارت-پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان یہ میٹنگ ہوئی ہے۔ میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں مسلح افواج کی سرکردہ شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اِس میں فضائیہ کے سابق سربراہ، فوج کے سابق سربراہ، بحریہ کے سابق سربراہ اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں، جنہوں نے ملک کیلئے خاطر خواہ خدمات انجام دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جناب مودی نے موجودہ صورتحال کے سلسلے میں اِن اہم شخصیات سے مختلف معاملات پر وسیع تر تبادلۂ خیال کیا۔
Site Admin | May 9, 2025 10:21 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی ہے