ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 10:13 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے صدر ایمنول میخوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے یوکرین اور مغربی ایشیا میں امن کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر ایمنول میخواں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے یوکرین اور مغربی ایشیا خطے میں پُر امن حل کیلئے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تنازعہ کے پُر امن حل اور امن و استحکام کی جلد از جلد بحالی کیلئے بھارت کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے باہمی تعاون کے ایجنڈے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، جس میں تجارت، دفاع، سول نیوکلیائی تعاون، ٹیکنالوجی اور توانائی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر میخوں نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے جلد از جلد طے پانے کے سلسلے میں بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔