ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف خبردار کیا ہے، جو ملک کی آبادی کے تناسب کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے شہریوں کی حفاظت کے لیے، آبادی کے تناسب سے متعلق مشن کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف خبردار کیا ہے، جو ملک کی آبادی کے تناسب کے لیے خطرہ ہے۔

جناب مودی نے یومِ آزادی کے اپنے خطاب میں، آبادی کے تناسب سے متعلق ایک اعلیٰ اختیاراتی مشن کا اعلان کیا، تاکہ ملک کو، غیر قانونی امیگریشن سے لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اِس تشویش کے بارے میں قوم کو ہوشیار کرنا چاہیں گے، جو اب ایک چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت، ملک کی آبادی کا تناسب، تبدیل کیا جا رہا ہے اور ایک نئے بحران کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دراندازی کرنے والے لوگ، ملک کے نوجوانوں کی گزر بسر کے موقعے چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ لوگ قبائلیوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور اُن کی زمینیں ہتھیا رہے ہیں۔ اِس میں سے کچھ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے، خاص طور پر سرحدی علاقوں میں، آبادی کے تناسب میں تبدیلیوں کی وجہ سے پیش آنے والے چیلنجوں کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں، جمہوری تناسب میں تبدیلیوں سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔