September 28, 2025 2:58 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے تہواروں کو سودیشی مصنوعات کے ساتھ منائیں تاکہ نوجوان کاروباری افراد کے خوابوں کو اڑان مل سکے

وزیرِاعظم نریندر مودی نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے تہواروں کو سوَدیشی مصنوعات کے ساتھ منائیں اور ’ووکل فار لوکل‘ کو اپنا منتر بنائیں۔ آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک کے بعد ایک تہوار آرہے ہیں اور اس دوران GST بچت اتسو بھی جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں ہی تیار کی گئی اشیاء کو خریدنے کا عہد کریں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گاندھی جینتی 2 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ مہاتما گاندھی ہمیشہ سودیشی مصنوعات کو اپنانے پر زور دیتے تھے اور کھادی ان میں سب سے نمایاں تھی۔
جناب مودی نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 2 اکتوبر کو کھادی کا کوئی نہ کوئی سامان ضرور خریدیں اور اسے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ”ووکل فار لوکل“ کے ساتھ شیئر کریں۔
وزیرِ اعظم نے بھارتی بحریہ کے دو بہادر افسروں کے کارنامے کو بھی اجاگر کیا، جو Navika ساگر پریکرما کے دوران آٹھ مہینے تک سمندر میں رہے۔ لیفٹیننٹ کمانڈر Dilna اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا پہلی بھارتی، پہلی ایشیائی اور دنیا کی پہلی ایسی افراد بنیں، جنہوں نے سیل بوٹ پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی محنت، کامیابی اور کارنامے نوجوانوں خصوصاً ملک کی لڑکیوں کیلئے حوصلہ اور تحریک کا باعث بنیں گے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر بھی اپنی خوشی ظاہر کی کہ چھٹھ پوجا اب ایک عالمی تہوار بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ چھٹھ مہاپرو کو یونیسکو کے دائمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
جناب مودی نے کہا کہ ”من کی بات“ کے اِس 126ویں نشریے کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ آج مجاہدِ آزادی بھگت سنگھ اور گلوکارہ لتا منگیشکر کی جینتی بھی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہتھ کرگھہ اور دست کاری کے شعبے میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے رہنے والے آشِش ستیہ وَرَت ساہو کا ذکر کیا، جنہوں نے Johargram برانڈ کے ذریعے قبائلی بُنائی کی اور اپنی ملبوسات کو عالمی سطح تک پہنچایا۔
وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ملک آنے والے دنوں میں وجے دَشمی کا تہوار منائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وجے دشمی کا یہ تہوار ایک اور وجہ سے بے حد خاص ہے۔ اس دن راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ کے قیام کے 100 سال مکمل ہورہے ہیں۔
مہارِشی والمیکی جینتی 7 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہارشی والمیکی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے انسانیت کو رامائن جیسی عظیم رزمیہ تخلیق پیش کرکے لوگوں کو بھگوان رام کے اوتار کتھاؤں سے روشناس کرایا۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھگوان رام نے خدمت، بھائی چارہ اور ہمدردی کے جذبے کے ساتھ سبھی کو گلے لگایا۔
انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی رامائن کے رام، ماتا شَبری اور Nishadraj کے بغیر مکمل نہیں ہیں۔
من کی بات کے اس نشریے میں، وزیر اعظم مودی نے سنہالی اور تمل زبانوں میں بھوپین ہزاریکا کے مشہور گیت ”Manuhe Manuhor Babe“ کو سنوایا۔ جناب مودی نے آسام کے مشہور گلوکار زوبین گرگ کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ زوبین گرگ ایک نامور گلوکار تھے، جنہوں نے پورے ملک میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔