ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2025 9:47 AM | PM Varanasi

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں سے سودیشی کے جذبے کو اپنانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مقامی طور پر بنائی گئی مصنوعات کو خریدیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، شہریوں سے سودیشی کے جذبے کو اپنانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مقامی طور پر تیار کی گئی مصنوعات خریدیں۔ اترپردیش کے وارانسی شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے لیے سچّی خدمت اس بات پر منحصر ہوگی کہ عالمی سطح پر معیشت کی غیر یقینی کی صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں تیار کردہ سازوسامان کو فروغ دیا جائے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے اور اُسے اپنے معاشی مفادات خاص طور پر کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کی بہبود کو ترجیح دینی چاہیے۔

انہوں نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ  مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے طور پر آئندہ فیسٹیول سیزن کے دوران بھارت میں بنی مصنوعات کو اپنائیں۔

55 منٹ کی اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پُر عزم کارروائی کو بیان کرنے کے لیے بھگوان شیو کے رُدر روپ کا حوالہ دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آپریشن سِندور کے دوران دنیا نے بھارت میں تیار کردہ ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے فضائی دفاعی نظام، میزائلیں اور ڈرونز نے آتم نربھر بھارت یا خود کفیل بھارت کی قوت کو ثابت کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برہموز میزائلوں نے بھارت کے دشمنوں میں ڈر و خوف کا احساس پیدا کر دیا ہے۔

جناب مودی نے آپریشن پر سوال اٹھانے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اُن پر الزام لگایا کہ وہ اس آپریشن کو تماشا بتا کر بھارت کی مسلح افواج کی بہادری اور شجاعت کو کی بے قدری کر رہے ہیں اور ووٹ بینک کی سیاست میں مصروف ہیں۔

وزیر اعظم نے وارانسی میں تقریباً 2 ہزار 200 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور اُن کا افتتاح کیا۔ جناب مودی PM-Kisan اسکیم کی 20 ویں قسط بھی جاری کی، جس سے پورے بھارت میں 9 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل ہوئی۔

وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے، کسانوں کی کھیتی کی لاگت کو کم کرنے اور کسانوں کی معیاری زندگی کو اوپر اٹھانے کے حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔