September 13, 2025 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاستوں، میزورم، منی پور اور آسام کا دورہ کیا اور کہا کہ شمال مشرق، ملک کی ترقی کا انجن بنتا جارہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شمال مشرقی ریاستوں، میزورم، منی پور اور آسام کا دورہ کیا اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ اِن پروجیکٹوں میں پہلی مرتبہ میزورم کی راجدھانی آئیزول کو بھارتی ریل نیٹ ورک سے جوڑنے والی نئی ریل لائن پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج میزورم میں Aizawl کے مقام پر9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے، جن میں ریلوے، روڈ ویز، توانائی اور کھیلوں کے شعبے شامل ہیں۔ 
جناب مودی نے8ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی Bairabi-Sairang نئی ریل لائن کا بھی افتتاح کیا، جس کی بدولت میزورم کی راجدھانی پہلی بار بھارتی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہوگئی ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت، دنیا میں سب سے تیز رفتار کے ساتھ آگے بڑھنے والی معیشت ہے اور شمال مشرقی خطہ ملک کی ترقی کا انجن بنتا جارہا ہے۔ 
جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسی اور ابھرتے ہوئے شمال مشرقی اقتصادی کاریڈور دونوں میں میزورم کا اہم رول ہے۔ 
وزیر اعظم نے کہا کہ GST کی نئے سلسلے کی اصلاحات حال ہی میں لائی گئی ہیں اور اِس کا مطلب ہے کہ کئی اشیاء پر ٹیکس کم ہوجائے گا اور لوگوں کے رہن سہن میں سہولت ہوجائے گی۔ 
اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ Bairabi-Sairang نئی ریل لائن، ایک بڑے چیلنج والا پروجیکٹ تھا، جس میں 45 ٹَنل اور 55 بڑے پل بنائے گئے ہیں۔ 
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے تین نئی ایکسپریس ریل گاڑیوںSairang  – دلّی راجدھانی ایکسپریس، Sairang – گواہاٹی ایکسپریس اور Sairang – کولکاتہ ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ 
جناب مودی نے Lawngtlai-Siaha روڈ پر Chhimtuipui River Bridge کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ اس پل کے بن جانے سے ہر موسم میں آمد و رفت کی سہولت حاصل رہے گی اور سفر کرنے میں لگنے والا وقت دو گھنٹے کم ہوجائے گا۔ 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔