September 11, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب سے متاثرہ اتراکھنڈ کیلئے ایک ہزار 200کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دہرہ دون میں ایک میٹنگ کے دوران بادل پھٹنے، بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کیلئے ایک ہزار 200 کروڑ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ آج دہرہ دون میں، ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب مودی نے، ریاست کے تباہی سے متاثر علاقوں میں راحت اور بازآبادکاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ 
وزیر اعظم نے پورے خطے اور اِس کے لوگوں کی بحالی کیلئے مدد کرنے میں کثیر رُخی رسائی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اِس میں PM آواس یوجنا کے تحت مکانوں کی تعمیر نو، قومی شاہراہوں کو بحال کرنا، اسکولوں کی تعمیر نو، وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ کے ذریعے راحت فراہم کرنا اور مویشیوں کیلئے مِنی کِٹس تقسیم کرنے جیسے اقدام شامل ہیں۔ وزیر اعظم آج ریاست کے تباہی سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرنے والے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے اِس دورے کو منسوخ کردیا گیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔