ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2025 9:34 AM | PM NEPAL

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے سُشیلا کارکی کو نیپال کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سُشیلا کارکی کو نیپال کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں کے-پی شرما اولی کی حکومت کے بے دخل ہونے کے بعد نیپال کی سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سُشیلا کارکی ملک کی عبوری وزیر اعظم بنی ہیں۔ منی پور کے امپھال میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نیپال بھارت کا ایک قریبی دوست اور بھروسے مند شراکت دار ہے۔ جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک  مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مشترکہ طور پر اپنے سفر کو آگے بڑھانے کے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے صدق دلی سے محترمہ سُشیلا کو مبارکباد دی۔ اس بات پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ نیپال میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے راہ ہموار کریں گی۔ جناب مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کی حیثیت سے محترمہ سُشیلا کا تقرر خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے ہر اُس شخص کی بھی تعریف کی، جس نے عدم استحکام کے ماحول میں بھی جمہوری اقدار کو برقرار رکھا۔ انہوں نے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نیپال کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

اس دوران نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے سبھی فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 مارچ 2026 میں ہونے والے ایوانِ نمائندگان کے چناؤ کو کامیابی سے منعقد کرانے کے لیے تعاون کریں۔×