October 24, 2025 9:42 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے GST بچت اُتسو سے دیوالی کے دوران مانگ، پیداوار اور روزگار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ GST بچت اُتسو نے مانگ، مطالبے اور کام کاج کو دیوالی تہوار کے دوران دوام بخشا ہے جس کے نتیجے میں معیشت کو استحکام حاصل ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تہواروں کا سیزن GST بچت اُتسو سے اور شاندار ہوا ہے جس کے دوران ریکارڈ فروخت درج کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات آج نئی دلّی میں 17ویں قومی روزگار میلہ سے ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔GST میں حالیہ اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان اصلاحات کا اثر صارفین کی بچت سے آگے بڑھ چکا ہے کیونکہ آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات روزگار کے مواقع میں بھی توسیع کر رہی ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ MSME کے شعبے اور خردہ تجارت پر ان اصلاحات کا مثبت اثر پڑا ہے جو اب مینوفیکچرنگ، لاجسٹک، پیکیجنگ اور تقسیم کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع وضع کر رہے ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ آج جو تقرریاں کی گئی ہیں وہ صرف سرکاری نوکریوں کی ہی نہیں ہیں بلکہ ملک کی تعمیر میں فعال تعاون کے مواقع ہیں۔ انھوں نے نو تقرر شدہ نوجوانوں کے مابین خوابوں کی تعبیر سے پیدا ہونے والے جوش وخروش، سخت محنت کی صلاحیت اور خود اعتمادی کو بھی اجاگر کیا۔
جناب مودی نے واضح کیا کہ پچھلے گیارہ برسوں سے ملک، ایک وکست بھارت کی تعمیر کے عہد کے ساتھ، آگے بڑھ رہا ہے اور نوجوانوں نے اِس میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا BJP-NDA حکومت کی ایک ترجیح ہے۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اسٹیل انڈیا مشن جیسی مہمات نوجوانوں کو مہارت کی تربیت فراہم کرتی ہیں جبکہ نیشنل کیریئر سروس پلیٹ فارم جیسی پہل انھیں نئے مواقع سے روشناس کرا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صرف اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہی 7 کروڑ سے زیادہ نوکریوں کی معلومات کو نوجوانوں کے ساتھ پہلے ہی شیئر کیا جاچکا ہے۔ جناب مودی نے پرتبھا سیتو پورٹل کی بھی معلومات دی جو کہ نوجوانوں کیلئے دوسرا بڑا قدم ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ حکومت بھارت کے نوجوانوں کی قوت کو ملک کی عظیم ترین قوت سمجھتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ملک کے نوجوانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے سفارتی مذاکرات اور عالمی مفاہمت ناموں میں، نوجوانوں کی تربیت، مہارت کو بہتر بنانے اور روزگار وضع کرنے کی گنجائشیں بھی شامل ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔