وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے آج اس بات کا اعلان کیا کہ بھارت نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ بھارتیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کیلئے کسی بھی پناہ کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے حال ہی میں بھارت کی طاقت کو دیکھا ہے جیساکہ آپریشن سندور نے عالمی منظرنامے پر دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پختہ اور کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہ کرنے والی پالیسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جناب مودی نے بھارت کے عظیم روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریب کے دوران یہ بات کہی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک، دفاعی شعبے میں خود کفیل بن رہا ہے اور یہ تبدیلی آپریشن سندور کے درمیان مزید واضح طور پر نظر آتی ہے جہاں بھارتی افواج نے اندرونِ ملک تیار کیے گئے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے 22 منٹ کے اندر دشمن کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔
جناب مودی نے اجاگر کیا کہ آج کا بھارت، قومی مفاہمت کیلئے جو صحیح ہے، اس کی بنیاد پر اپنے فیصلے لیتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا اب اپنی فوجی ضروریات کیلئے غیر ملکوں پر انحصار کم ہوتا جا رہا ہے۔
ایک تازہ پیش رفت میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دوہرے معیار کو ترک کرنے اور اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد دہشت گردوں اور تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کے سیکیورٹی کونسل سکریٹریوں کی 20 ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب ڈوبھال نے یہ بات کہی۔ انہوں نے دہشت گردی کے ایکو نظام کو تباہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قومی سلامتی کے مشیر ڈوبھال نے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے گروپوں جیسے لشکر طیبہ، جیشِ محمد، القاعدہ، ISIS اور ان سے تعلق رکھنے والوں سے لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اِن میں سے زیادہ تر گروپ پاکستان سے ریاستی پشت پناہی میں کام کرتے ہیں۔
Site Admin | June 24, 2025 9:52 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارتیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کیلئے لڑائی میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کو ترک کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا