وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، ایک بہت بڑی عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران ایک ایسی یقینی صورتحال کے دور سے گزررہا ہے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ جناب مودی راجکوٹ میں، کَچھ اور سوراشٹر خطوں سے متعلق درخشاں گجرات خطے کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اِس مقصد کو حاصل کرنے میں، اصلاحات اہم رول ادا کررہی ہیں۔
وزیراعظم نے سرکردہ صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ بھارت کے سوراشٹر اور کَچھ خطے میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ، صنعت کیلئے تیار ایک افرادی قوت آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات کا سوراشٹر کَچھ خطہ، مصنوعات سازی، ماحول کیلئے سازگار ترقی اور نقل وحمل کا ایک بنیادی مرکز بن کر اُبھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کَچھ میں،30 گیگاواٹ کا، ماحول کیلئے سازگار توانائی کا، دنیا کا سب سے بڑا پارک تیار کیا جارہا ہے۔
خطے کی یکسر تبدیلی کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ موربی-جام نگر-راجکوٹ صنعتی علاقے کو اس کی ترقی، ہنر مندی اور عالمی رابطوں کے سبب ’Mini Japan‘ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے بندرگاہوں کی اہمیت والی ترقی، ماہی گیری اور بنیادی ڈھانچے کے میدان میں سرمایہ کاری کے بڑے موقعوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے، جسے صنعت کیلئے تیار ایک افرادی قوت اور GST، IT، بیمہ، محنت اور نیوکلیائی توانائی جیسے شعبوں میں اگلے دور کی اصلاحات سے مدد ملی ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر، راجکوٹ میں، سوراشٹر کے7 ضلعوں میں 13 ماحول دوست، اِسمارٹ صنعتی علاقوں کا ورچوئل وسیلے سے آغاز کیا اور طبی آلات کے ایک خصوصی پارک کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں، مکیش امبانی، کَرن اڈانی اور بی کے گوئینکا سمیت ممتاز سرکردہ صنعتکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر بھارت کے اَرب پتی تاجر اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اِس کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ کا اظہار کیا۔ یہ کانفرنس گاندھی نگر میں درخشاں گجرات کے 20 کامیاب سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد بھارت کی تاریخ میں ملک میں کبھی اتنی زیادہ پُرامیدی اور درخشانی نہیں پائی گئی، جیسا کہ آج پائی جاتی ہے۔بھارت کے اَرب پتی تاجر اور Welspun World کے بانی اور چیئرمین بال کرشن گوپی رام گوئینکا نے خاص طور پر کہا کہ کَچھ خطہ دنیا کا، دیسی کپڑوں کی کمپنیوں کا سب سے بڑا مرکز کہلائے گا۔ انہوں نے گجرات کو جدید ترین شکل دینے پر وزیراعظم کی کوششوں، ویژن اور قیادت کو سراہا۔
اِس سے پہلے گجرات کے اپنے دورے کے دوسرے دن وزیراعظم نے آج دوپہر راجکوٹ میں درخشاں گجرات، تجارتی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔18 ہزار مربع میٹر پر منعقد کی گئی یہ عظیم نمائش ترقی اور اختراع کی ایک اہم نمائش ہے۔وزیراعظم مودی نے صبح کے وقت تاریخی سومناتھ سوابھیمان پَرو میں شرکت کی اورگیرسومناتھ ضلعے میں پربھاس پَٹن ساحلی قصبے میں سومناتھ مندر کے لافانی جذبے کا جشن منایا۔ یہ تقریب محمود غزنی کے ہاتھوں سن 1026 میں کئے گئے پہلے حملے کے ایک ہزار سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر شوریہ یاترا کی قیادت کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے، آج شام گجرات میں، احمدآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے آخری سیکشن کا افتتاح کیا، جو سیکٹر 10A کو مہاتما مندر سے ملائے گا۔7 اعشاریہ آٹھ آٹھ کلومیٹر کی یہ پٹّی، جس پر 7 اسٹیشنز ہیں مہاتما مندر کو، موٹیرا اسٹیڈیم سے ملائے گی اور اکشردھام،LDRP کالج، گِفٹ سٹی اور گاندھی نگر جیسے اہم علاقوں تک رسائی میں بہتری لائے گی۔کَل وزیراعظم، گجرات کے اپنے دورے کے تیسرے دن، احمدآباد میں جرمن چانسلر Friedrich Merz کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما سابرمتی آشرم بھی جائیں گے اور بین الاقوامی پتنگ فیسٹول میں شرکت کریں گے۔
Site Admin | January 11, 2026 9:50 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے میں اصلاحات اہم رول ادا کررہی ہیں