December 27, 2025 10:19 AM | PM Veer Bal Diwas

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت نے اب خود کو، نو آبادیاتی سوچ سے آزاد کر لیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت نے اب خود کو، نو آبادیاتی سوچ سے آزاد کر لیا ہے۔ اُس نے طے کر لیا ہے کہ بھارتی قربانیوں اور شجاعت کی یادوں کو اب پسِ پردہ نہیں ڈالا جائے گا اور ملک کے مرد اور خاتون جانبازوں کو مزید نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے یہ بات کَل نئی دلّی میں ویر بال دیوس کے موقعے پر قومی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب مودی نے کہا کہ 2035 تک نمایاں ہو جائے گا کہ بھارت نے خود کو نو آبادیاتی سوچ سے پوری طرح آزاد کر لیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک ایک بار اس سوچ سے آزاد ہو جائے، تو اُسے اپنی روایات پر مزید فخر ہوگا اور وہ خود کفالت کے راستے پر مزید پیشرفت کرے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قوم کو نو آبادیاتی سوچ سے آزاد کرنے کی مہم کی ایک جھلک، حال ہی میں پارلیمنٹ میں نظر آئی، جب موسمِ سرما کے دوران پارلیمنٹ کے ارکان نے ہندی اور انگریزی کے علاوہ مزید تقریباً 160 زبانوں میں تقریریں کیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔