وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ NDA سرکاروں نے ملک میں اچھی حکمرانی کا ایک نیا ماڈل فراہم کیا ہے۔ انھوں نے BJP کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں تک GST میں نئی اصلاحات کے فوائد پہنچانے کو یقینی بنائیں۔
قومی راجدھانی میں دین دیال اُپادھیائے مارگ پر دلّی BJP کے نئے دفتر کا کَل افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جن ریاستوں میں BJP اپوزیشن میں ہے، وہاں حکومت کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے تاکہ GST میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہNDA حکومت نے ملک اور شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے اور بڑے گھوٹالوں سے ملک کو آزاد کرا کے بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی میں ایک اعتماد کا احساس پیدا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی کا ایک اور مضبوط پہلو یہ ہے کہ حکومت کی توجہ خدمات کی فراہمی اور عام لوگوں کی بچت میں اضافے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح مؤثر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی بچت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔×