ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 2, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیکر کہا ہے کہ بھارت ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر ایکونظام قائم کررہاہےجو ملک کو خودکفیل اور عالمی سطح پر مسابقتی بنائے گا۔ انھوں نے نئی دلّی میں سیمی کون انڈیا 2025 کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا بھارت پر اعتماد کرتی ہے، بھارت پر یقین رکھتی ہے اور بھارت کے ساتھ سیمی کنڈکٹر سے متعلق مستقبل کی تشکیل کیلئے تیار ہے۔ جناب مودی آج نئی دلّی میں یشو بھومی میں سیمی کون انڈیا 2025 کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کی سب سے چھوٹی Chip دنیا میں بڑی تبدیلی لائے گئی۔
جناب مودی نے کہا کہ آئندہ برسوں میں عالمی سیمی کنڈکٹر بازار کے ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کرنے کا تخمینہ ہے اور جس رفتار سے بھارت پیش قدمی کر رہا ہے اِس بازار میں اُس کی ایک اہم حصے داری ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2021 کے بعد سے منظور کئے گئے سیمی کنڈکٹر کے 10 پروجیکٹوں میں 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ زیر زمین پائے جانے والے معدنیات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے بھارت انتہائی اہم معدنیات سے متعلق مشن پر بھی کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کہے گی کہ بھارت میں ڈیزائن کردہ، بھارت میں تیار کردہ اور دنیا کیلئے قابل بھروسہ۔ انھوں نے اِس بات کا بھی اعلان کیا کہ حکومت جلد ہی آئندہ سلسلے کی اصلاحات کا آغاز کرے گی۔
پہلی سہ ماہی میں GDP کے اعداد وشمار کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر ہر تخمینے اور جائزے سے بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب اپنے مفاد پر مبنی معیشت کے سبب عالمی تشویش اور چیلنجز موجود ہیں، بھارت نے7 اعشاریہ8 فیصد کی شرح ترقی درج کی ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے آغاز کے بعد سے دنیا بھارت کی جانب مکمل اعتماد سے دیکھ رہی ہے۔
جناب ویشنو نے مطلع کیا کہ سیمی کنڈکٹر کے پانچ مراکز کی تعمیر کا کام تیز رفتار سے جاری ہے اور انھوں نے وزیراعظم کو بھارت میں تیار کردہ پہلی Chip پیش کی۔انھوں نے مزید کہا کہ کچھ ماہ میں ایسے دو اور مراکز میں کام کاج شروع ہوجائے گا۔ اِس تین روزہ کانفرنس کا مقصد بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکونظام پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔